نئی دہلی،25نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے 56 سالہ ایک شخص کے جسم سے 7.4 کلو کا گردہ نکال دیا ہے۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑی گردہ ہے۔ہسپتال کے حکام نے پیر کو اس سلسلے میں معلومات دی ہے۔سر گنگا رام ہسپتال میں یورولوجی کنسلٹیٹ ڈاکٹر سچن کتھوریا نے بتایا کہ گردہ اتنا بڑا تھا کہ اس نے مریض کے پیٹ کو تقریبا مکمل ہی گھیر رکھا تھا،گردے کو دو گھنٹے کی سرجری کے بعد نکالا گیا۔انہوں نے کہاکہ اسے اس طرح سمجھئے، گردے کا وزن دو نوزائیدہ بچوں کے کل وزن سے بھی زیادہ تھا۔عام گردے کا وزن تقریبا 120-150 گرام ہوتا ہے،جس گردے کو نکالا گیا اس کا سائز 32 ضرب 21.8 سینٹی میٹر تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ دنیا بھر میں یہ پہلا معاملہ ہے جس میں اتنا بڑا گردہ نکالا گیا ہے۔ڈکتھوریا نے کہاکہ آپریشن سے پہلے ہمیں یہ تو پتہ تھا کہ گردہ بڑا ہے لیکن ہم نے کی توقع نہیں تھی کہ یہ اب تک کا سب سے زیادہ وزن والا گردہ ہوگا۔
گنیز بک آف ریکارڈس میں درج دنیا کا سب سے زیادہ بڑی گردے کا وزن 4.25 کلو تھا،یہ اب تک دنیا کا سب سے بڑا گردہ مانا جاتا تھا۔اسے ڈاکٹروں نے 2017 میں نکالا تھا، اس گردے میں گٹھانے تھی۔سر گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹر اس سرجری کی بنیاد پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درخواست کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،جس مریض کا گردہ نکالا گیا ہے وہ دہلی کاباشندہ ہے اور ٹوسومل ڈامی ننٹ پلاسسٹک گردوں کی بیماری نام کے جینیاتی خرابی کی شکایت میں مبتلا تھا۔